اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار رئوف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف حکومت نے56ہزار پاکستانی حاجیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں50ارب کے پلاٹ بیچے اور پی آئی اے کو6ماہ میں 4ارب کا نقصان پہنچایا ہے،روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت حاجیوں کو نہیں بخشا جبکہ خود نواز شریف حکومت کے
اپنے دور میں حج سکینڈل میں40لاکھ کی خوردبرد ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کسی پر بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان جھانکنا چاہئے کیونکہ وہ خودبھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں ہیں۔نواز شریف حکومت نے پی آئی اے پریمیئر سروس شروع کی جس نے6ماہ میں4ارب کا خسارہ پی آئی اے کو دیا، پچاس ارب روپے کے پلاٹ بیچے،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف حکومت نے حاجیوں سے اخراجات کی مدمیں ایک کروڑ ستر لاکھ ریال وصول کئے جبکہ اخراجات انتہائی کم کئے،روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مسلسل جھوٹ بول رہےہیں ان کو اقامے کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی غلط بیانیوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے کیونکہ غلط بیانی والا شخص62اور63پر پورا نہیں اترتا ہے۔