اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ چیف میٹرولو جسٹ نے اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میٹرولو جسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش گذشتہ روز 11 بج کر 30 منٹ پر ہو چکی ہے اور اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے اور 36 منٹ ہے۔
محمد ریاض نے بتایا کہ آج سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب ہو گا اور چاند 7 بج کر 6 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔ محمد ریاض نے کہا کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ دو ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آج شام مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کاحتمی اعلان کیا جائیگا۔