اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی 28اگست تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے محکمہ خزانہ پنجاب کو ہدایت کی گئی ہیں کہ عید الضحٰی کے پیش نظرسرکاری حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں اور
پنشن 28اگست تک ادا کر دی جائیں تا کہ ملازمین عید کی خوشیوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ بہتر انداز میں بانٹ سکیں۔اس حوالے سے گورنر کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج شام رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں عید کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔