پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صالح نے المکلا شہر القاعدہ کے حوالے کر دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یمن کے تاریخی صوبے حضر موت کا المکلا شہر القاعدہ کے مسلح جنگجووں کے مکمل طور پر زیر نگیں آ گیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں حکومت کی سول، فوجی اور تمام سیکیورٹی تنصیبات پر القاعدہ کا کنڑول ہے۔القاعدہ جنگجووں نے جلاوطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کی صدارت کو دستوری قرار دینے والی سیکنڈ ملٹری زون کے ہیڈکوارٹرز کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ انہی جنگجووں نے المکلا کے مشرق میں الدیس کالونی کے الحمایہ اور 27 میگا بریگیڈ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔مقامی حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح کی حامی فوجی اور سیکیورٹی کمان کسی مزاحمت کے بغیر سول اور فوجی تنصیبات القاعدہ کے حوالے کر رہی ہے۔ یہ اقدام صالح کی حامی فوج کی اس گندی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے کہ جس پر عمل کر کے سابق صدر کے حامی یمن کے جنوبی شہروں میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔اسی ضمن میں فوجی ذرائع نے ‘العربیہ’ نیوز چینل کو یہ بات ذمہ داری کے ساتھ بتائی کہ المکلا میں صدارتی گارڈ اور خصوصی فورس کا کیمپ بھی القاعدہ کے حوالے کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ صدارتی گارڈز اور اسپیشل فورس معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی ہیں۔ انہی پر مشتمل فوجی دستے حوثیوں کو یمن کے مختلف شہروں میں لڑائی کے لئے کمک اور ساز و سامان فراہم کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…