اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیکب آباد میں پی پی پی کی ایک بڑی وکٹ گرگئی کھوسہ برادری کے سردار پی ٹی آئی میں شامل ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکب آبادکی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی کو نقصان اورایک بڑی وکٹ گرگئی ضلع جیکب آبادمیں سب سے زیادہ ووٹ رکھنے والی کھوسہ برادری کے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو نے سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومروکے ہمراہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان سےملاقات کے
بعد تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا اس موقع پر انور علی سومروبھی موجود تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔کرپشن اوراقربا پروری نے سندھ کو تباہ کردیاہے جس کے باعث سندھ کی عوام احساس محرومی کاشکار ہیں سندھ کے عوام کو احساس محرومی سے نکالیں گے کرپشن کاخاتمہ کرکے سندھ کی عوام کو خوشحال بنائیں گے