ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قانون کے ’’محافظ‘‘ ہی ’’غنڈے‘‘ بن گئے اب وکلاپورے ملک میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون کا کھلواڑ کرنے والے آج بھی قانون شکنی پر بضد ہیں جبکہ دھرنا دینے اور مال روڈ پر ریلی نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ وکلا ء کی لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کو نو گو ایریا قرار دیتے ہوئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی اور چیف جسٹس کی عدالت کو جانے والے تمام راستے بند کر

دیئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی کال پر مکمل ہڑتال ہے اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہا جس سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا۔ کراچی میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے تاہم سندھ ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں وکلا پیش ہو رہے ہیں اور مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…