اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کے الزامات پر بننے والی خصوصی کمیٹی کا معاملہ ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن کی جانب سے تاحال نام ہی موصول نہ ہو سکے ہیں ،ذرائع کے مطابق دس رکنی کمیٹی میں اپوزیشن نے کے ارکان کی شمولیت بھی تھی جس میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے تاحال اپنے اراکین کے نام نہیں دیے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کوپارلیمنٹ میں اخلاقیات کمیٹی بنانے کی
تجویز دی ہے تاہم اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن کی رضامندی کے بغیر خصوصی کمیٹی قائم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ واضع رہے کہ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کے خلاف الزام لگایا تھا کہ انہوں نے چند سال قبل انہیں موبائل پر نازیبا میسج بھیجے تھے جس پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا جس پرسپیکر قومی اسمبلی آیاز صادق نے دس رکنی خصوصی کمیٹی بنانے کےلیے اپوزیشن سے ارکان کے نام مانگے تھے جو پوزیشن نے تاحال فراہم نہ کیے ہیں۔