اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مکمل طور پر اسمبل ہونیوالی پہلی چینی گاڑی متعارف کروا دی گئی۔ چینی حکومت کےتحت گاڑیاں بنانے والی کمپنی فاموٹر کی جانب سے اس گاڑی کے پاکستان میں لانچ کا اعلان ایک ایونٹ کے دوران کیا گیا تھا۔ پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی یہ پہلی چینی گاڑی یورو فور اسٹینڈرڈ کی ہے۔ جس میں 1 سے 3 لیٹر 16 والوو فورز سلینڈر انجن دیا گیا ہے۔جبکہ فائیو اسپیڈ مینوئل بھی موجود ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس گاڑی کے ایندھن کی اوسط 10 کلومیٹر
فی لیٹر ہے اور یہ 37 لیٹر کے فُل ٹینک کے ساتھ 333 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہے۔ گاڑی میں اس کے علاوہ پاور ونڈوز، پاور اسٹیرنگ ، دو اسپیکر اسٹیریو سسٹم، پاور لاک ڈور اور اے سی سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔گاڑی کے ڈیزائن کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ گاڑی براہ راست ٹویوٹا وٹز، ٹویوٹا پاسو، ڈائی ہاٹسو اور اس جیسی دیگر گاڑیوں کے لیے ایک بڑی حریف ثابت ہو سکتی ہے، اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ 69 ہزار روپے ہے۔