ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ ایک بار پھر خفیہ معاہدہ‘‘ نواز شریف 24اگست کو کس ملک روانہ ہو رہے ہیں

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی 24اگست کو لندن روانگی خودساختہ جلاوطنی کا پیشہ خیمہ ، پانامہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے والیم 10اور نیب طلبی نوٹس ملنے کے بعد پروگرام ترتیب دیا۔ تفصیلات کے مطابقسابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز وصول کر چکے ہیں 24اگست کو لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کی بیرون ملک

روانگی کو خود ساختہ جلاوطنی اورنئے این آر او کا ارتقاقرار دیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10کے مندرجات اور نیب کے دبائو کے بعد ساتھیوں سے مشورے کے بعد لندن روانگی کا پروگرام بنایا ہے ،اپنی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے پاکستان میں ہی قیام کے اصرار کے باوجود نواز شریف خطرات کو محسوس کرتے ہوئے وطن چھوڑے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔میاں نوازشریف کی لیگل ٹیم نے انہیں مشورہ دیاہے کہ نیب میں پیش ہوئے بغیرکوئی چارہ نہیں ہے اوراگرنیب میں پیش نہ ہوئے تونیب یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ریفرنس دائرکردیگااورپھرضمانت کروانابھی مشکل ہوجائیگااس کے علاوہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے جج کی زیرنگرانی تیارہونے والے ریفرنسزسے بھی خائف ہیں،قریبی لیگل ایڈوائزرنے انہیں مشورہ دیاہے کہ چیئرمین نیب زیادہ دیرتک احتساب ریفرنسزکے سیلاب کے آگے بندنہیںباندھ سکیں گے ،اس لئے عافیت اسی میں ہے کہ لندن میں بیٹھ کرباقی سیاسی چالیں کھیلی جائیں ۔میڈیا پر گردش کرنےوالی خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے بعد مریم نوازاورکیپٹن صفدربھی لندن چلے جائیں گے کیونکہ نواز شریف کی فیملی کے کے تقریباََ تمام افراد کے خلاف نیب میں کارروائی متوقع ہے ،

اس لئے نیب کے نوٹسزسے فوری بچاؤکاحل یہی نکالاگیاکہ نیب کو مطلوب شریف خاندان کے افراد لندن چلے جائیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ صرف شریف خاندان ہی نہیں بلکہ چنددنوں کے بعدچیئرمین نیب بھی بیرون ملک روانہ ہونے والے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے مارشل لا کے دور میں نواز شریف عدالتوں میں اپنے خلاف فیصلے آنے پر ایک خفیہ معاہدے کے

تحت بیرون ملک جلاوطنی کاٹ چکے ہیں اور اس بار بھی ان کی بیرون ملک روانگی کو کسی خفیہ معاہدے کے تحت بیرون ملک جلاوطنی کا ہی شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…