بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تمام وارداتیں پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کیں : ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن کا الزام

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے قیادت کے خلاف جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے سامنے اعراف کیا ہے کہ اس نے تمام وارداتیں پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کی ہیں۔ایم کیو ایم کا کارکن کامران عرف منا 14 افراد کا قاتل ہے اور اس نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اعترا ف کیا ہے کہ اسے قتل کرنے کے لیے احکامات پارٹی عہدیدار عابد چیئرمین کی جانب سے دیے جاتے تھے۔جے آئی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے جبکہ مال بردار گاڑیوں سے 150 سے 200 یومیہ بھتہ وصول کیا کرتا تھا۔اس نے مزید بتایا کہ بڑی دکانوں سے 400 ، چھوٹی دکانوں سے 150 سے 200 روپے یومیہ وصول کیے جاتے تھے۔اس کے علاوہ ملزم نے بتایا ہے کہ وہ ہیوی گاڑیوں سے 200 اور چھوٹی مال بردار گاڑیوں سے 100 روپے یومیہ وصول کرتا تھا۔جے آئی ٹی میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کامران عرف منا کی نشاندہی پر بلٹ پروف جیکٹس اور بم بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔عدالت کی جانب سے ملزم کاقتل کے مقدمے میں 4 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…