اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا سب سے بڑا کنجوس راجن پور کا رہائشی65سالہ نذیر کروڑوں روپے کی زمین کا مالک ہے،لیکن انتہا کا کنجوس آدمی ہے،نذیر نے21لاکھ روپے اپنے گھر میں رکھے ہوئے تھے اس نے یہ رقم اپنے کچے مکان میں زمین کھود کر ایک صندوق میں دبائے ہوئے تھے،نذیر چادر بچھا کر اس کے اوپر بیٹھ جاتا تھا،
نذیر کی کنجوسی کی حد یہ تھی کہ اپنی بیوی کو کپڑے تو دور کی بات کھانے کےلئے صرف30روپے روز کے دیتا تھا،نذیر کی کنجوسی کا علم اس وقت ہوا جب اس کے بیٹے اور بیوی تنگ آکر نذیر کی رقم21لاکھ نکال کر تھانے لے گئے اور بتایا کہ ہمارا باپ اتنی رقم ہونے کے باوجود ہمیں کچھ نہیں دیتا ہے،ڈی پی او رحیم یار خان اس کنجوس زمیندار کے پاس اتنے پیسے دیکھ کر حیران ہوگئے،تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ نذیر کا شناختی کارڈ ہی نہیں بنا اس لئے اس کا بینک اکاونٹ نہیں بنا ہے،ڈی پی او نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ جب تک نذیر کا اکاونٹ نہیں کھلتا تب تک یہ رقم اس کے کسی رشتہ دار کے حوالے کر دی جائے۔ نذیر نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب21لاکھ روپے واپس کئے گئے تو وہ تھانے میں بیٹھ کر گنتا رہا۔