منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ وقت جب پاک فضائیہ کے شاہین اسرائیل پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے

datetime 19  اگست‬‮  2017 |

پاک فضائیہ کی تاریخ جنگی کارناموں سے بھری پڑی ہے یہی وجہ ہے کہ تابناک ماضی رکھنے والی پاک فضائیہ پاکستان دشمنوں کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔ پاک فضائیہ کی مہارت اور قابلیت کے گواہ ایوب خان کی ڈائری کے وہ اوراق ہیں جو پاک فضائیہ کے

شاہینوں کی بہادری کی گواہی آج بھی دے رہے ہیں۔یہ عرب اسرائیل جنگ کے دن تھے ،پاک فضائیہ کےپائلٹوں کو عربوں کی مدد کیلئے بھیجا جا چکا تھا، جنگ زوروں پر تھی، جنگ کی خبریں موصول ہونا شروع ہو چکی تھیں۔ ایوب خان کی 1967میں لکھی گئی ڈائری میں دس جون کی ایک تحریر میں درج ہے کہ ’’عمان سے خبر آئی ہے کہ اردنی فضائیہ کو فراہم کئے گئے ہمارے دو پائلٹ بخیریت ہیں۔ان میں سے ایک نے دشمن کا ایک طیارہ مارگرایا اور دوسرے کو نقصان پہنچایا جبکہ دوسرے پائلٹ نے شاہ حسین کے محل پر اسرائیلی بمباری کے بعد اسرائیلی صدر کی رہائش گاہ پر راکٹ فائر کیے۔ ہم نے اپنے متعدد پائلٹ اردن بھیجے ہیں لیکن وہ جدہ میں رکے ہوئے ہیں کیونکہ اردن جانے کی فضائی سہولت معطل ہے۔ اردن نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں اب پائلٹ نہیں چاہییں کیونکہ ان کی پوری فضائیہ ختم ہوگئی ہے۔ بارہ جون 1967کو ایوب خان ڈائری میں لکھتے ہیں کہ ’’عمان سے آنے والی تازہ اطلاعات کے مطابق ہمارے ایک پائلٹ اعظم نے تین اسرائیلی طیارے تباہ کیے اور ایک کو نقصان پہنچایا ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ وہی پائلٹ ہے جس نے پینسٹھ کی لڑائی میں دو بھارتی طیارے تباہ کیے اور اسے ستارۂ جرات سے نوازا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…