اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار کو خفیہ شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دوسری خفیہ شادی کی خبر بھی دی تھی، ان کی شادی کی خبر کے بعد جس خاتون سے ان کی شادی ہوئی اور اسحاق ڈار نے ہمیں کہا کہ مہربانی کرکے اس بات کو چھوڑ دیں، سینئر صحافی نے انکشاف
کیا کہ اسحاق ڈار کا کام ملک کا خزانہ لوٹنا تھا اور ملک سے باہر لے کر جانا تھا۔ اسحاق ڈار نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جھگڑا بھی ہوا ہے اور اسی وجہ سے انہیں دو تین کمیٹیوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان کے مختلف جگہوں پر سمن گئے ہیں اور وہ وہاں موجود نہیں پائے گئے، انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ملک سے باہر جا چکے ہیں۔