اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یمن میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر دفاع نے استقبال کیا، لاو¿نج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا۔یمن میں پھنسے 176 پاکستانی چینی بحری جہاز کے ذریعے جبوتی پہنچے جہاں سے پی آئی اے کے طیارے کے ذریعے ان کی وطن واپسی عمل میں آئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر یمن سے واپس آنے والوں کا وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استقبال کیا، اس موقع پر شہریوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔پی آئی اے کے طیارے سے واپس پہنچنے والے مسافروں نے حکومت پاکستان اور چین کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا ہے کہ چینی بھائیوں نے بہت تعاون کیا جس پر ان کے مشکور ہیں، یمنی عام شہری پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔مسافروں نے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا، وہ کہتے ہیں کہ یمن کے حالات بہت خراب ہوگئے تھے، مجبوراً اپنے گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر واپس آئے، حالات بہتر ہونے پر دوبار جائیں گے
جبوتی سے 176 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے، خواجہ آصف نے استقبال کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں