لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حلقہ این اے120کی امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کی مطابق جمعرات کے روز تحریک انصاف کی این اے120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منظور کرلئے ہیں،پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے یاسمین راشد سے متعلق اعتراضات واپس لے لئے،
کاغذات منظور ہونے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر25اعتراضات لگا کر الیکشن کمیشن سے مسترد کرنے کی استدعا کی ہے،تاہم فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے اقامہ کاغذات کے ساتھ لگایا ہے لیکن نوازشریف کی طرح انہوں نے بھی تنخواہ ظاہر نہیں کی،کلثوم نواز نے اقامہ نوازشریف کی وجہ سے لیا اور وہ سعودی عرب میں(ایف زیڈ ای) کی ڈپٹی چیئرمین تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ووٹ حریدتے نہیں بلکہ مانگتے ہیں اور آج سے مہم کا آغاز شروع کروں گی جس کے تحت گھرگھر جاکر عوام سے تبدیلی لانے کیلئے ووٹ کی استدعا کروں گی.