ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کاروبار کامیاب ہو گا یا ناکام، پارٹنر دھوکہ تو نہیں دیگا؟‘‘اللہ سبحان و تعالیٰ کا یہ اسم مبارک آپ کی رہنمائی فرمائے گا

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر شخص کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کی کامیابی سے متعلق فکر مند ہوتا ہے ۔اللہ تعالیٰ کی برکت شامل نہ ہونے سے اکثر کاروبار تباہ ہو جاتے ہیں اور افراد کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ کاروبار کامیاب ہو گا یا ناکام، شراکت دار سے اچھی شراکت داری قائم ہو سکے گی یا نہیں ، یہ دو ایسے سوال ہیں جو کاروباری افراد کیلئے ہمیشہ فکر مندی کا

باعث بنتے ہیں ۔ ضروری ہےکہ کاروبار کی کامیابی اور شراکت دار سے شراکت داری سے متعلق پہلے سے آگاہی حاصل کر لی جائے جو کہ ناممکن نہیں ۔ نقصان اور پریشانی سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے سے ہی اس میں اللہ کی رضا ، خوشنودی اور برکت جان لی جائے تاکہ بعد کے نقصان سے بچا جا سکے۔ کسی بھی کاروبارکو شروع کرنے سے پہلے اگر یہ معلوم کرنا ہو کہ اس میں فائدہ ہے یا نقصان یا کسی سے شراکت کرنا اچھا ہو گا یا برا تو اللہ عزوجل کے اسم پاک یا خبیر کا ذکر کرنے سے انسان اچھے برے انجام کو جاننے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کےلیے بلاناغہ1100مرتبہ بعداز نماز عشاءاور وتروں سے پہلے بمعہ اوّل و آخر11مرتبہ درود پاک 7دن تک پڑھے۔ ان شاءاللہ اسے جو وہ جاننا چاہتا ہے اس کے بارے میں مکمل علم حاصل ہو گا جس کی روشنی میں وہ اپنے کاروبار کا لائحہ عمل مرتب کر سکتا ہے۔نیا کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس عمل سے متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو چکا ہے اور اس عمل کی بدولت کئی افراد آج کاروبار کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ملک کے معروف کاروباری حضرات کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس عمل کے ذریعے رہنمائی حاصل کر کے اپنے کاروبار کو بام عروج تک اللہ کی برکت سے لے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…