منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں چیلنج،نوازشریف نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے علاوہ ملک کے دوسرے صوبوں میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں تک رسائی کیلئے بڑی رابطہ مہم چلانے کی منصوبہ بندی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم پہلے خیبرپختونخوا کا انتخاب کرسکتے ہیں جیسا کہ اس صوبے میں ان کے حریف عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی حکومت قائم ہے۔سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس ضمن میں نواز شریف جلد ضلع مانسہرہ کا

دورہ کریں گے تاکہ یہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز کو متحرک اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرسکیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) مانسہرہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جلسے بھی منعقد کرے گی۔نواز شریف کے ساتھی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کا دورہ ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ ے قبل ہوسکتا ہے تاکہ جی ٹی روڈ ریلی کے تسلسل کو جاری رکھا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد سابق وزیراعظم بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے دوروں کا منصوبہ بھی بنارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…