اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹرشاہد مسعودنے دعویٰ کیا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے ایک رات قبل نوازشریف نے آرمی چیف کو پیغام بھیجا کہ فیصلہ تبدیل کروائیں تو جنرل باجوہ نے کہاکہ ججز کا فیصلہ ہے، ہماراتواس سے تعلق ہی نہیں۔ان کا ذہن تھا کہ فوج اورجنرل باجوہ ان کیلئے کچھ کردیں گے ۔
ایک محاذ پر ناکامی کے بعد ججوں کی سائیڈ لائنز کھولنے کی کوشش کی، وہ اپنی جگہ کھڑے رہے ،جے آئی ٹی اراکین پر پیسہ لگانے کی کوشش کی تو وہ بھی اپنی جگہ پر کھڑے رہے ، پھر انہوں نے ڈرایا دھمکایا اور اب میاں صاحب غصے ہوکر بیٹھے ہیں کہ یہ ملک کیسے چلے گا وغیرہ وغیرہ ‘۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔