پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے انتہائی بُری خبر،متعدد پاکستانی جاں بحق

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن) سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے ، انتقال کرنے والوں میں دو خواتین عازمین بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تھا جبکہ ان کے نام شانی ، عابد حسین خان ، محمد حفیظ الرحمان ، محمد تنظیم ، فرید خان،زینت خاتون اور عطا محمد ہیں۔یاد رہے کہ اس برس دو لاکھ سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حج پالیسی کے تحت ایک لاکھ نواسی ہزار سرکاری اور اکہتر ہزار چھ سو چوراسی حجاج نجی کوٹے پر حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کابینہ نے حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اس سال پاکستانی حاجیوں کو ایک ہی جگہ رہائش فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…