جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کا غصہ برداشت نہ ہوا، حنیف عباسی نے بالاخر سرپرائز دے ہی دیا،ناقابل یقین اقدام‎

datetime 13  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کا غصہ برداشت نہ ہوا،حنیف عباسی کا انتہائی اقدام،ن لیگ سے راستے الگ،کس جماعت میں شامل ہورہے ہیں؟حیرت انگیزانکشاف، نجی ٹی وی 92نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران پاور شو ناکام ہونے پر نواز شریف حنیف عباسی پر سخت برہم ہو گئے اور جھاڑ پلاتے ہوئے نظروں کے سامنے سے ہٹ جانے کا کہہ دیا۔ راولپنڈی میں اپنے خطاب کے بعد سابق وزیر اعظم پنجاب ہاﺅس میں رات قیام کرنے پہنچے تو وہاں دیگر قائدین کے ہمراہ حنیف عباسی بھی موجود تھے ، ذرائع کے مطابق حنیف عباسی نواز شریف کے

سامنے آنے سے کترا رہے تھے جبکہ نواز شریف کی ان پر نظر پڑ ہی گئی۔ قائدین کے درمیان نواز شریف نے حنیف عباسی کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ وہاں تو 20ہزار بندے بھی نہیں تھے ، کدھر ہیں دو لاکھ بندے؟آئندہ مجھے اپنی شکل بھی نہ دکھانا اور یہاں سے دفعہ ہو جائو۔قائد کی جانب سے سخت سست کہے جانے پر حنیف عباسی نے بہانہ تراشتے ہوئے کہا کہ کنٹینر میں شاید آپ کو صحیح سے نظر نہیں آئے۔ نجی ٹی وی 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے ایک ایم پی اے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر اتنی بےعزتی میری ہوئی ہوتی تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر آنیوالی خبروں کے مطابق جب نواز شریف پنجاب ہاﺅس سے جی ٹی روڈ ریلی کیلئے نکلے تو ریلی میں شرکا کی تعداد انتہائی کم تھی جو کہ راولپنڈی پہنچنے پر کچھ بہتر ہوئی تاہم نواز شریف جس طرح کی امید لگاکر پنجاب ہاﺅس سے چلے تھے ان کے وہ خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب راولپنڈی میں بھی ن لیگ کا پاور شو فلاپ ہوا۔ سیاسی حلقوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی رات گئے تقریر بھی اسی وجہ سے ہوئی کہ قائد ن لیگ چاہتے تھے کہ جب ریلی میں شرکا کی تعداد ایک اندازے کے مطابق زیادہ ہو جائے تو تب وہ خطاب کریں۔ ادھر ایک قومی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی نوازشریف کے سب کے سامنے اپنے ساتھ سلو ک پر انتہائی دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حنیف عباسی تحریک انصاف میں شامل ہوسکتے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…