اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے ممتاز ماہر فلکیات، قمر شناس، علم الاعداد، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار ذیقعد کا مہینہ29کی بجائے30ایام پر مشتمل ہوگا لہٰذا ذی الحج کا چاند23اگست کو نظر آئےگا اور24اگست کو یکم ذی الحج ہوگی،
جبکہ فرزند اسلام ہفتہ2ستمبر کو عید قربان منائیں گے،چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس22اگست کی شام طلب کر لیا گیا ہے، محکمہ مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 22اگست کی شام کو کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات بلڈنگ کراچی میں منعقد ہوگا۔جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہونگے جن میں چاند دیکھنے سمیت ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائےگا۔