منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

پورے پاکستان میں چھٹی کا اعلان

datetime 13  اگست‬‮  2017 |

فیصل آباد(اے پی پی )ملک بھر میں پیر کو یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے باعث تمام سرکاری ، نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے تاہم اس موقع پر مختلف سیاسی ، سماجی ، دینی ، مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا شایان شان انعقاد کیا جائے گا جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت صوبہ و ملک بھر کے تمام شہروں میں ریلیوں کے علاوہ دیگر پر وقار تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

یوم آزادی کے مقدس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر تنظیمو ں کی جانب سے کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان آرٹس کونسل اور فیصل آباد آرٹس کونسل کی جانب سے خصوصی اصلاحی ، معلوماتی ، تفریحی سٹیج ڈراموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ مشاعرے بھی منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں اہم شعراء ، ادیب ، مصنف ، دانشور اور تحریک پاکستان کے کارکنان کی شرکت یقینی بنائی جا رہی ہے۔یوم آزادی کے سلسلہ میں تحریک پاکستان کے حوالے سے استاد نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں تصاویری نمائش کا انعقاد بھی یوم آزادی کی پر مسرت تقریبات کا حصہ ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف نیشنل و ملٹی نیشنل اداروں نے پہلی بار جہازی سائز کے قومی سبز ہلالی پرچم بھی تیار کئے ہیں جو پیر کی صبح پر وقار تقریبات میں لہرائے جائیں گے۔یوم آزادی کے سلسلہ میں طلباء و طالبات کے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح سمیت دیگر شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…