اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے چودھری نثار کو کابینہ سے آئوٹ کرنے کے بعد وزارت داخلہ سے ان کے لگائے گئے افسران کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار علی خان نے وزارت داخلہ میں بہت اہم تبدیلیاں کیں اور سخت گیر طریقے سے اپنا چار سالہ دور گزارا۔
چودھری نثار نے اپنے دور میں وزارت کے بہت سے اہم مسائل پر قابو پایا تاہم اب وزیر داخلہ کی نشست پر پارٹی میں چودھری نثار کے مخالف گروپ کے احسن اقبال آگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر داخلہ بہت جلد وزارت میں اہم تبدیلیاں کریں گے اور ممکنہ طور پر چودھری نثار کی ٹیم کو یا تو فارغ کردیں گے یا پھر اہم عہدوں پر اپنے من پسند لوگوں کو آگے لے کر آئیں گے۔