اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف فیملی کے لندن فلیٹس کی ہنگامی طور پر فروخت، پیسے کا اب کیا ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان جلد ہی لندن فلیٹس بیچ کر وہ رقم کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لندن فلیٹس کو بہت جلد بیچنے کی خواہش رکھتے ہیں، ان دونوں کی کوشش
ہے کہ راتوں رات لندن فلیٹس کو بیچ کر پیسے سمیت کہیں اور منتقل ہو جائیں کیونکہ جب نیب ریفرنس شروع ہوں گے تو عدالت کے حکم پر فلیٹس اٹیچ ہو جائیں گے، جس کے بعد برطانیہ کی حکومت کوکارروائی کرنا پڑے گی۔ سینئر صحافی نے کہا کہ لندن فلیٹس سے متعلق منی ٹریل ثابت نہیں ہو سکی ہے، لندن فلیٹس کے ایک فلیٹ کی مالیت 4 ارب روپے ہے۔ اس وقت انہیں کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے جو کہ اتنی زیادہ رقم دے سکے، اس وجہ سے حسن اور حسین نواز شدید پریشان ہیں۔