اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس مقدمات سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں وہ بند کمرے کی دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں ماضی میں سازشوں کا حصہ رہنے والے کس منہ سے سازشوں کی بات کرتے ہیں جمعہ کے روز نواز شریف کے خطاب پر رد عمل کے اظہار میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پتہہے کہ ان کے خلاف جو مقدمات کھلتے ہیں ان میں صفائی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہیں معلوم ہے احتساب عالتوں میں ان کے خاندان کو سزا ہو سکتی ہے وہ اب بند کمرے سے دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں انوہں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انہوں نیر قم تقسیم کی۔ بے نظیر کی حکومتوں کے خلاف سازش کی اور حکومتیں گرائیں انہوں نے افتخار چوہدری سے مل کر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف سازش کی یہ کس منہ سے کہتے ہیں کہ وزرائے اعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی جاتی۔