منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ریلی میں جاں بحق ہونیوالا بارہ سالہ معصوم بچہ گاڑی کی ٹکر سے قبل کیا کرتا رہا؟ افسوسناک انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ریلی میں جاں بحق ہونیوالا بارہ سالہ معصوم بچہ گاڑی کی ٹکر سے قبل کیا کرتا رہا؟ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکرسے 12سالہ حامد جاں بحق ہونے سے پہلے نوازشریف کی گاڑی پر پھول کی پتیاں پھینک رہا تھا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے قافلے کو

لالہ موسیٰ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لالہ موسیٰ کے علاقے ڈنگہ میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بچہ جس کا نام حامد تھا نواز شریف کی گاڑی پر پھول پھینک رہا تھا، دریں اثناء نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے حامد کی جان لے لی ہے، حامد کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جاتا ہے ، عینی شاہدین کے مطابق حامد نواز شریف کے استقبال کیلئے کھڑا تھا جیسے ہی قافلہ سڑک پر نمودار ہوا حامد اسے دیکھنے کیلئے آگے آیا اور اسی اثنا میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں حامد آگیا، گاڑی کے اگلے ٹائر کے نیچے اس کی ٹانگیں آنے کے باعث وہ سڑک پر گر گیا جبکہ گاڑی کا پچھلا ٹائر اس کے سر کے اوپر سے گزر گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود لوگ ایلیٹ فورس گاڑی کے اہلکار کو چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ بندہ نیچے آگیا ہے مگر اس نے ان کی نہ سنی اور گاڑی کو تیز رفتاری سے حامد کے سر کے اوپر سے گزار کر لے گیا۔ حامد خون میں لت پت سڑک پر پڑا رہا لوگ اسے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر طبی امداد کے لیے لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…