ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

میرے بیٹے کو کس نے مارا؟ نوازشریف کی ریلی میں جاں بحق ہونیوالے معصوم بچے کی ماں نے اہم شخصیت کا نام لے لیا

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میرے بیٹے کو کس نے مارا؟ نوازشریف کی ریلی میں جاں بحق ہونیوالے معصوم بچے کی ماں نے اہم شخصیت کا نام لے لیا، نوازشریف کے قافلے میں شامل سکواڈ کی گاڑی سے ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 12سالہ حامد کی والدہ نے روتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے،

اس بچے کی والدہ نے روتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچا گیا ہے، اور اس کا ذمہ دار نواز شریف ہے، نواز شریف نے میرے بیٹے کو مارا ہے۔ دریں اثناء پولیس کا کہناہے کہ متعلقہ ڈرائیور کی گرفتاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں دوسری طرف حامد کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے، میرے بیٹے کو نوازشریف نے مارا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے کہا کہ بچے کی ماں اس وقت سخت صدمے کی حالت میں ہے اور وہ ٹھیک سے بات نہیں کر پا رہی تاہم انہوں نے انصاف کی اپیل کی ہے۔ جاں بحق لڑکے کی حامد کے نام سے شناخت ہوئی ہے جس کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حامد ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے اس وقت وہاں موجود گاڑی کو رکنے کا اشارہ بھی کرتے رہے مگر وہ نہیں رکی، دوسری طرف لڑکے کے چچا نے کہا کہ وہ اس حادثے کے بعد قافلے میں شامل لوگوں کی منت سماجت کرتے رہے اور مدد کے لیے پکارتے رہے مگر کوئی مدد کے لیے نہیں رکا، حتیٰ کہ قافلے میں شامل ایمبولینس نے بھی رکنا گوارا نہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…