اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تہمینہ درانی ٹویٹس کرنے اور بیانات دینے میں آزاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تہمینہ درانی شہباز شریف سے شادی شدہ ہونے کے باوجود وہ حیثیت حاصل نہیں کر سکیں جو ایک بیوی کو حاصل ہوتی ہے۔ انہیں شریف فیملی نے قبول کیا نہ ہی وہ شریف فیملی کی کسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں۔
اس کے برعکس حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی والدہ اپنے خاوند کے ساتھ ان کے گھر میں رہتی ہیں جبکہ تہمینہ درانی کا معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے اور وہ اکیلی رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے تمہینہ درانی سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی بیوی تھیں۔ ان کی سیاست پر گہری نظر ہونے کے باعث وہ ٹویٹس اور بیانات کسی کے مشورے سے نہیں بلکہ خود دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تہمینہ درانی نے نواز شریف کی ریلی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔