ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

ابھی بھی سوچ لو ، یہ نہ کرو ، ایسا نہ ہو کہ ۔۔۔چوہدری نثار نے نواز شریف کو خطرناک وارننگ جاری کر دی

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے اورانتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے ،جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں ،سوچ سمجھ کرپارٹی کومضبوط کرناچاہئے۔جمعرات کے روزسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے قومی اسمبلی میں ارکان سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں برداشت اورتحمل سے چلناچاہئے ایساطرزعمل اختیارنہ کریں جس سے اداروں کواپنے خلاف کرلیں۔موجودہ حالات میں انتہائی حدتک نہیں جاناچاہئے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹوصاحب اگرپی این اے سے بات کرلیتے تومعاملات نہ بگڑتے ،بھٹوصاحب انتہائی لیول تک گئے اورانہیں نقصان ہوا۔بے نظیربھٹوصاحبہ 86میں واپس آئیں توان کاشانداراستقبال ہوامگرآنے کے بعدبے نظیرنے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اورعوام تھک گئے ،اس وقت انتخابات کانتیجہ آیاتوپیپلزپارٹی کی خواہش وتوقع کے مطابق نشستیں نہ مل سکیں ،چوہدری نثارنے مزیدکہاکہ ابھی بھی سوچ سمجھ کرپارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرناہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…