صنعاء ( آئی این پی)یمنی ساحل کے قریب انسانی تاجروں کی طرف سے کھلے سمندر میں پھینکے جانے والے 120 تارکین وطن میں سے 51ڈوب گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی ساحل کے قریب انسانی تاجروں کی طرف سے کھلے سمندر میں پھینکے جانے والے 120 تارکین وطن میں سے 51ڈوب گئے۔ اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے
کہ ان 120 افراد کا تعلق صومالیہ اور ایتھیوپیا سے تھا جنہیں انسانی تاجروں نے کھلے سمندر میں پھینک دیا تھا جن میں سے زیادہ تر کی عمر 16 سال کے لگ بھگ تھی ۔ عالمی ادارہ برائے امور تارکین وطن کے نگراں لارینٹ ڈی بوئیک نے بتایا کہ اس سال 55 ہزار تارکین وطن نے صومالیہ سے یمن جانے کیلیے سمندر کا راستہ اختیار کیا ۔