اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چین میں 7شدت کاقیامت خیز زلزلہ،بدترین تباہی،ہزاروں لوگ متاثر

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی)چینی حکومت کے مطابق ،ملک کے جنوب مغرب میں 7 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں تقریبا 100 افراد ہلاک اور ہزاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔چین کی جیو جائی گو کاونٹی میں ہونے والے زلزلے سے اب تک 31ہزار500 سیاحوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے،

چینی صدر شی جن پھنگ نے متعلقہ اداروں کو عوام کی ہر ممکنہ خدمت کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کا علاج معالجہ اور ان کی دوبارہ بحالی کے سلسلہ میں جلد از جلد اقدامات کئے جائیں، چین کے صوبہ سی چھوان کی کاؤنٹی جیو جائی گو میں گذشتہ روززلزلہ نے تباہی مچا دی ۔ اس تباہی کے نتیجہ میں اب تک 100افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جبکہ 31ہزار5سو سیاحوں کو زلزلے سے متاثرہ علاقہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔زلزلہ کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ کی اطلاع ملتے ہی چین کے صدر شی جن پھنگ نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے ان کا علاکج معالجہ اور ان کی دوبارہ بحالی کے سلسلہ میں جلد از جلد اقدامات کئے جائیں۔ جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ نا ممکن ہے لیکن لواحقین کی داد رسی کی جائے گی۔اس وقت سیلاب کی بھی آمد آمد ہے اور ساتھ ہی چین میں سیاحت کا موسم بھی ہے اس لئے ہمیں موسم کے وارننگ نظام کو زیادہ موثر اور مربوط بنانا ہو گا تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ 2008 میں بھی اسی علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں تقریبا87 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…