اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ قائداعظم بھی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہو جاتے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم بھی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہو جاتے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اعلان کیا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد
اسلامی قوانین متعارف کروائیں گے جس کے تحت بدکردار لوگوں کو پارلیمنٹ سے نکال دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ذرائع کا دعوی ہے کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں ن لیگ کو پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہےتاہم کیپٹن صفدر کے قائد اعظم کے بارے میں کہے گئے الفا ظ کو کئی سیاسی اور مذہبی جماعتیں پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھ رہیں ۔