اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز نوجوان طالب علم زین کو قتل کرنے والا سابق وزیر مملکت کے بیٹے مصطفیٰ کانجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو کو ان کے آبائی علاقے کروڑ پکا سے حراست میں لیا گیا ہے جب کہ ذرائع کے مطابق مصطفی کانجو لاہور میں ہی موجود تھا اور اس نے اپنے وکلاسے مشورے کے بعد خود پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کانجو کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست کر دی گئی ہے جب کہ تمام ایئرپورٹس کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کیولری گراو¿نڈ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد کار مصطفی کانجو نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کیا تاہم ایک نواجوان زین دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم مصطفیٰ کانجو کے 7 گارڈز کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی تھی ۔
زین کو قتل کرنے والا سابق وزیر مملکت کابیٹا مصطفیٰ کانجو گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں