جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد اقصی کو کس اہم اسلامی ملک کی سرپرستی سے نکالنے کی کوششیں، اسرائیل کی گھنائونی سازش بے نقاب

datetime 9  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ (آئی این پی )فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح کے ایک سرکردہ رہ نما نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اردن کو مسجد اقصی کی سرپرستی سے محروم کرنے کی ایک گھنائونی سازش تیار کی ہے، اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کے پہرے داروں کے ناموں کی فہرست طلب کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ مسجد اقصی کے محافظوں کی تقرری اپنی مرضی سے کرنا چاہتے ہیں، قبلہ اول کے محافظوں کی فہرست طلب کرنا

مسجد کے انتظامی امور، فلسطینی محکمہ اوقاف اور اردن کی سرپرستی کے حق میں کھلم کھلا اسرائیلی مداخلت ہے۔منگل کومرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں فتحاوی رہ نما حانم عبدالقادر نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کے پہرے داروں کے ناموں کی فہرست طلب کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ مسجد اقصی کے محافظوں کی تقرری اپنی مرضی سے کرنا چاہتے ہیں۔ فتح کے رہ نما کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے پہرے داروں کی تقرری کا حق اردن سے سلب کرنا مسجد کی سرپرستی اور نگرانی سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ مسجد اقصی کے پہرے داروں اور محافظوں سمیت قبلہ اول کی دیکھ بحال پرمامور تمام افراد کی تقرری کا حق فلسطینی محکمہ اوقاف اور اردن کے پاس ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے فلسطینی محکمہ اوقاف سے کہا تھا کہ وہ مسجد اقصی کے تمام محافظوں کی مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ اسرائیل ان محافظوں کی چھان بین کرے گا۔حانم عبدالقادر نے کہا کہ قبلہ اول کے محافظوں کی فہرست طلب کرنا مسجد کے انتظامی امور، فلسطینی محکمہ اوقاف اور اردن کی سرپرستی کے حق میں کھلم کھلا اسرائیلی مداخلت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فتح کے رہ نما کی حیثیت سے ہم صدر محمود عباس اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے درمیان طے پائے اس معاہدے سے متفق ہیں جس میں مسجد اقصی کی سرپرستی کا حق اردن کو دیا گیا ہے۔خیال

رہے کہ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے گذشتہ سوموار کو رام اللہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔ سنہ 2012 کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ راملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…