ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

لندن: رہنماایم کیوایم محمدانورکے گھرکی تلاشی مکمل

datetime 2  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسکاٹ لینڈیارڈنے محمدانورکے گھرکی تلاشی مکمل کرلی۔ ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے گھر کی تلاشی 17 گھنٹے تک جاری رہی۔ محمد انور اہل خانہ سمیت گھر منتقل ہوگئے ہیں۔قبل ازیں لندن پولیس نے محمد انور کو منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔13گھنٹوں تک تفتیش کے بعدجولائی کے وسط تک ضمانت پررہائی ملی جبکہ گھرکی 17گھنٹے تلاشی تک لی گئی۔لندن میں رہنے والے محمد انور 26سال سے ایم کیو ایم کا حصہ ہیں۔ طویل عرصے تک پارٹی کا حصہ رہنے والے محمد انور قیام پاکستان کے فوری بعد ہندوستان سے سے ڈھاکا منتقل ہوگئے۔ 64سالہ محمد انور 1970ءمیں لندن چلے گئے جہاں آج بھی وہ اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ 1990ءمیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین علاج کے لئے لندن گئے تو محمد انور نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد سے وہ نہ صرف پارٹی کے اہم رہنما رہے بلکہ ان کا شمار الطاف حسین کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے۔ ایک طویل عرصے تک پارٹی کا حصہ رہنے کے باوجود محمد انور کبھی پاکستان نہ آئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے لندن یونٹ میں بحیثیت جوائنٹ انچارج بھی فرائض سر انجام دئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…