دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کا جوابی اقدام، غیر ملکیوں کو مستقل شہریت سمیت تمام سرکاری مراعات دینے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق قطر نے سعودی اتحاد میں شامل خلیجی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے جواب میں بڑا قدم اٹھا لیا، قطر نے غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس طرح قطر کے اس فیصلے کے باعث یہ پہلا ملک ہو گا جو غیر ملکیوں کو مستقل
شہریت دے کر تمام سرکاری سہولیات بھی مہیا کرے گا، شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکی تمام سرکاری سہولیات سے مستفید ہوں گے، اس فیصلے سے غیر ملکی قطر کی سرکاری ملازمتیں بھی حاصل کر سکیں گے، قطر کی جانب سے اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے قانونی سازی بھی کر لی گئی ہے۔ قطر کے اس فیصلے کے باعث خلیجی ممالک کی معاشی اور سیاسی صورتحال میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔