پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار گردوں کی مفت پیوند کاری شروع

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن )بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار گردوں کی مفت پیوند کاری شروع کردی گئی اور کوئٹہ میں گردوں کے سرکاری ہسپتال میں مفت ٹرانسپلانٹ کا آغاز کر دیا گیا۔کوئٹہ کے انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو اینڈ یورولوجی میں ایک ہفتے کے دوران تین مریضوں کے گردوں کا مفت ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر کریم زرقون نے دعویٰ کیا کہ جدید طرز پر تعمیر گردوں کے ہسپتال میں نئی مشینری نصب کی گئی ہے، جبکہ تجربہ کار ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مفت ادویات بھی دی جارہی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو اینڈ یورولوجی رواں سال اب تک 21 ہزار سے زائد مریضوں کا ڈائلسز کیا جاچکا ہے۔نجی ہسپتالوں میں ہر مریض کو ایک بار ڈائلسز کرانے کے لیے 5 ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں، لیکن اس ہسپتال میں سالانہ 100 سے زائد مریضوں کا مفت ڈائلسز کیا جاتا ہے۔اس سے قبل بلوچستان کے لوگ گردوں کی پیوند کاری کے لیے کراچی یا لاہور جانے پر مجبور تھے، تاہم کامیاب پیوند کاری کے بعد اب بلوچستان میں گردوں کا مکمل علاج کیا جاسکے گا۔ڈاکٹروں کے مطابق نجی شعبے میں پیوند کاری کے ایک مریض پر 30 لاکھ تک کا خرچہ آتا ہے، تاہم اگر حکومت توجہ دے تو کئی مریض اس ہسپتال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…