جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

یکم نومبر سے تمام کمپنیاں منافع کی ادائیگی کیلئے الیکٹرک طریقہ اپنانے کی پابند

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے نقد ڈیوڈنڈ کی ادائیگی31اکتوبر تک شیئر ہولڈرز کے بینک اکانٹ میں براہ راست منتقل کرنے کی شرط میں رعایت دے دی ہے ، اس حوالے سے منگل کو کمیشن کی جانب سے سرکلر نمبر 18 جاری کیا گیا،حال ہی میں نافذ العمل ہونے والے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت تمام لسٹڈ کمپنیوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ اپنے رجسٹرڈ شیئرہولڈرزکو نقد ڈیوڈنڈ (منافع)کی ادائیگی

متعین مدت کے اندر براہ راست شیئر ہولڈرز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے۔مزید ازاں لسٹڈ کمپنی کیلئے لازمی ہے کہ وہ شیئر ہولڈرز کو قابل ادائیگی ڈیوڈنڈ کوشیئر ہولڈر کے رجسٹرڈ بینک اکاؤنٹ میں الیکٹرانک طریقے سے براہ راست منتقل کرے ، اس رعایت کا مقصد ان لسٹڈ کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جو کہ ایکٹ کی دفعہ 242 پر فوری عمل درآمد کرنے میں مشکل محسوس کر رہی تھیں اور ان کمپنیوں نے اس حوالے سے ایک بار رعایت حاصل کرنے کیلئے کمیشن سے رابطہ کیا تھا،کمیشن کے فیصلے کے مطابق ، لسٹڈ کمپنیاں اپنے شیئر ہولڈرز کو گزشتہ طریقہ کار کے مطابق ہی 31 اکتوبر تک ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کر سکیں گی، تاہم ان کمپنیوں کو تجویز کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شیئر ہولڈرز سے رابطہ کریں اور ان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کریں اور ڈیوڈنڈ کی الیکٹرانک منتقلی کیلئے انتظامات مکمل کریں،یکم نومبر کے بعد تمام کمپنیوں کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی الیکٹرانک ذریعے سے براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں کرنا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…