بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی پھر وزارت عظمیٰ پرواپسی،ن لیگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا،راناء ثناء اللہ کا بڑا اعلان

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے وعدہ کیا ہے کہ شہباز شریف کو پنجاب میں ہی رہنے دینے سمیت دیگر دو قانونی گزارشات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ میں نے قیادت سے کہا ہے کہ

اگر وزیراعلی شہباز شریف وزیراعظم کے دفتر تک پہنچ جاتے ہیں تو اقتدار کی بقیہ مدت میں (ن) لیگ کی توجہ ترقیاتی ایجنڈے سے ہٹ کر انتخابی عمل پر مرکوز ہوجائے گی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قیادت کو آگاہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو’’فیصلے کی غلطی‘‘ قرار دے کر الٹا جاسکتا ہے اگر لارجر بنچ فیصلے کے خلاف جائزہ پٹیشن کی بطور اپیل سماعت کرتا ہے کیونکہ انکم ٹیکس قانون کے تحت ’’قابل وصول اثاثہ جات‘‘کو اثاثے قرار نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اگر نواز شریف کو تاحیات نااہل نہیں کیا جاتا تو وہ دوبارہ انتخابی سیاست کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 2013ء میں این اے 101 گوجرانوالہ سے کامیابی حاصل کرنے والے جسٹس (ر) افتخار چیمہ کو اثاثے چھپانے پر بعد ازاں سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تھا تاہم گزشتہ سال ہونے والے ضمنی انتخابات میں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ان تمام بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نواز شریف سیاست میں واپس آسکتے ہیں اور شہباز شریف کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے وفاقی حکومت میں لانے کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…