بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں موجود عبد الکلام کے مجسمے کے برابر موجود قرآن پاک کو ہٹا کر وہاں کیا چیز رکھ دی گئی ؟ ہندوستان میں احتجاج شروع

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

نئی دہلی(این این آئی)ہندوقوم پرست جماعت کے اعتراض پر بھارتی حکام نے سابق صدر عبدالکلام کے مجسمے کے پاس موجود قرآن اور بائبل کو ہٹا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے رامسوارام میں نصب عبدالکلام کے مجسمے سے ہٹائی گئی کتب کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہندووں کی مقدس کتاب کی نقاشی کو رکھا گیا ہے۔

مشہور سائنس دان عبدالکلام نے بھارت کے 1998 کے جوہری تجربات میں اہم کردارادا کیا جبکہ وہ 2002 سے 2007 تک بھی صدر رہے۔بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے سابق صدر کی دوسری برسی کے موقع پر ہندووں کی مقدس کتاب بگوید گیتا کی مورتی سابق صدر کی مجسمے کیساتھ رکھنے کا افتتاح کیا۔دوسری جانب جن رشتہ داروں نے مجسمے کے ساتھ قرآن اور بائبل کی جگہ گیتا کو دینے پر احتجاج کیا۔خیال رہے کہ عبدالکلام کے مجسمے کے ساتھ قرآن اور بائبل کی موجودگی پراحتجاج ہندوقوم پرست جماعت مکل کیچی کی جانب سے کیا گیا تھا اور پولیس کے پاس شکایت درج کرادی تھی۔سپرنٹنڈنٹ پولیس اوم پرکاش مینا نے کہا کہ حکام نے بائبل اور قرآن کو ہٹایا اور ہم بھی اس حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کو دیکھ رہے ہیں۔ہندومکل کیچی کے ایک رکن کے پرابھاکرن نے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے ان تمام کتابوں کا احترام ہے لیکن بغیر اجازت ان کو یادگار کے برابر رکھنا غلط ہے اور اس طرح کے معاملات سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے۔دوسری جانب میوزیم کے عہدیداروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا جبکہ فوٹوگرافرز کو فوٹو لینے سے بھی منع کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…