اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ’دنیا‘ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد اجلاس میں شرکت نہ کر نے کا فیصلہ کیا، جبکہ ان کی عدم موجودگی میں وائس چیئرمین پاکستان تحریک
انصاف شاہ محمود قریشی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔واضح رہے وزارت عظمی کے لئے اپوزیشن کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ، خورشید شاہ اور نوید قمر پیپلز پارٹی، کشور زہرہ ایم کیو ایم پاکستان اور صاحبزادہ طارق اللہ جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔خیال رہے قومی اسمبلی میں آج سہ پہر تین بجے وزیر اعظم کا انتخاب ایوان کی تقسیم اور اوپن بیلیٹنگ کے طریقہ کار کے تحت ہوگا۔