اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی نا اہلی پر بھارت کو بہت زیادہ تکلیف ہے،پرویز مشرف

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی پر بھارت کو بہت زیادہ تکلیف ہے کیونکہ جس طرح مودی پاکستان کے خلاف لگا رہتا ہے نواز شریف اس کو برداشت کرتا رہتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ایک بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی اینکر کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر منہ توڑ جواب دیا اور اس کی بولتی بند کردی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو سی پیک کی سب سے زیادہ تکلیف ہےاور

پوری کوشش کر رہا ہے کہ یہ بند ہوجائے لیکن یہ بند نہیں ہوگا، چین کے سپر پاور ہونے پر بھی بھارت کو بہت تکلیف ہے۔چین ہمارا دوست ہے اور ہمیشہ رہے گا اور بھارت کو اس کی تکلیف رہے گی جو رہنی چاہیے۔انہوں نے کارگل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ کارگل میں ہم نے ہندوستان کو گردن سے پکڑ لیاتھا جبکہ پانچ جگہ سے پاک فوج اندر داخل ہوچکی تھی جس کے بعد ہندوستان اقوام متحدہ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ پاکستان کو واپس بھجوادو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…