اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کو الوداع کہہ دیا ، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مری پہنچ گئے ، سٹاف سے الوداعی ملاقات بھی کی اور گذرے دنوں کا ذکر بھی کیا ۔مریم نواز نے سٹاف ممبران سے کہا ہم پھر آئیں گے ۔ نوازشریف اپنی فیملی کے ہمراہ مری چلے گئے ۔
انہوں نے روانگی سے قبل سٹاف سے الوداعی ملاقات کی ، انہیں گلے بھی لگایا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا آپ کے ساتھ بہت اچھے دن گذرے ،ساتھ میں یہ تلقین بھی کی اب جو بھی وزیراعظم ہاؤس آئے اُس کے ساتھ بھی اسی طرح پیش آئیے گا ۔ مریم نواز نے سٹاف ممبران سے ملاقات میں کہا نواز شریف جیسے آپ کے دل میں بستے ہیں ویسے پاکستانی عوام کے دل میں بھی بستے ہیں ، عوام جانتی ہے ہم نے کیا کیا ، مریم نواز نے جاتے جاتے یہ بھی کہا ہم پھر آئیں گے ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دئیے جانے کے بعد پنشن ودیگر مراعات کے اہل ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کو ایک لاکھ پنشن، گاڑی، چار ملازمین اور سکیورٹی دی جائے گی۔ موقر قومی اخبار ’’پاکستان‘‘کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قانون کے مطابق مستقل یا نگران وزیراعظم رہنے و الے ممبر قومی اسمبلی کو تاحایات پنشن، سرکاری گاڑی، ڈرائیور، پرسنل سٹاف آفیسر، نائب قاصد، خانساماں اور سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ وزارت قانون اور الیکشن کمیشن حکام کے مطابق سابق وزیراعظم کو پنشن و مراعات کا حق ملے گا۔ ماہرین کے مطابق نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں اور وہ قانونی طور پر تین پنشن لینے کے حقدار ہیں۔نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کو الوداع کہہ دیا ، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مری پہنچ گئے ، سٹاف سے الوداعی ملاقات بھی کی اور گزرے دنوں کا ذکر بھی کیا ۔