اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پوسٹ میں غبن اور فراڈ کے درجنوں کیسز ایف آئی اے اور نیب سمیت متعلقہ تحقیقاتی اداروں کو بھجوا دیئے گئے جبکہ قبل ازیں پاکستان پوسٹ میں غبن اور فراڈ پر 721 ملازمین کو سزائیں سنا ئی گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے پاکستان پوسٹ نے سینکڑوں ملازمین کو فراڈ ،غبن اور مالی نقصانات جیسے جرائم میں ملوث ہونے پر 52کیسز تفتیش کیلئے ایف آئی اے ،
نیب ، پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں میں بھجوا دیئے ہیں ۔ قبل ازیں پاکستان پوسٹ نے گزشتہ تین برس کے دوران فراڈ ، غبن اور مالی نقصانات کے کیسزمیں ملوث 773 ملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائریاں کرائی تھیں جس میں وہ ملوث پائے گئے تھے ،جس پر721ملازمین کو سزائیں دی گئیں بعض ملازمین کو محکمانہ کارروائی کے علاوہ نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 52کیسز ایفآئی اے ، نیب ، پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں میں بھجوائے گئے ہیں جو تاحال زیرتفتیش ہیں۔