کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے مابین معاملات طے پا گئے ،تحریک انصاف کو جناح گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق گونر ہاﺅس سندھ میں ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس دوران عشرت العباد نے دونوں جماعت میں مصالحت کروانے کیلئے اہم کردار اد ا کیا اور دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔اجلا س میں تحریک انصاف کی جانب سے عمران اسماعیل ،عارف علوی ، فردوس شمیم شامل تھیں اورایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور کنور جمیل اجلاس میں شریک ہوئے۔دونوں جماعتوں میں مصالحت کے عمل کو موثر بنانے کیلئے کراچی پولیس نے کے اعلیٰ حکام اور کمشنر کراچی نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر دونوں جماعتوں نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی ،اس موقع پرگورنر نے کہاکہ الطاف حسین نے واقعہ کی تفصیلات لیں اور افسوس کا اظہار کیا اور قائد تحریک الطاف حسین نے تحریک انصاف کو خوش آمدید کہا کہ وہ آئیں اور جلسہ کریںلیکن شہدا کی یادگار کا احترام کیا جائے۔جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ الطاف حسین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور الطاف حسین کے اقدامات کو سراہتے ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے وہ عشرت لعبا د کا شکریہ اداکر تے ہیں۔