،۔ 9بار گرنااور دسویں بار اُٹھ کھڑے ہونا یہ کامیابی ہے -انسان دکھ نہیں دیتے‘ انسانوں سے وابستہ امیدیں دکھ دیتی ہیں۔اگر تم کسی کو چھوٹا دیکھ رہے ہوتو تم اسے دور سے دیکھ رہے ہو یا غرور سے دیکھ رہے ہو۔۔دنیا دار کی صحبت اختیار نہ کرو‘ اگر تم تنگ دست ہو جاؤ گے تو یہ تمہیں چھوڑ دے گی اور اگر مال دار ہو جاؤ گے تو تم سے حسد کرے گی۔جب آنکھیں نفس کی پسندیدہ چیزیں دیکھنے لگیں تو دل انجام سے اندھا ہو جاتا ہے۔اگر تم سیدھے راستے پر ہو اور تم مشکلات کا سامنا نہیں کر رہے ہو تو تم سوچو کچھ دیر کیلئے ہو سکتا ہے کہ
تم غلط راستے پر ہوکیونکہ سیدھا راستہ مشکلات پر مشتمل ہوتا ہے۔۔جب تم دنیا کی مفلسی سے تنگ آ جاؤ اور رزق کا کوئی راستہ نہنہ نکلے تو صدقہ دے کر اللہ سے تجارت کرو۔شکرت نعمت حصول نعمت کا باعث ہے اور ناشکری حصول زحمت کا باعث ہے۔ادب بہترین کمالات اور خیرات افضل ترین عبادات سے ہے۔عقلمند اپنے آپ کو پست کرکے بلندی حاصل کرتا ہے اور نادان اپنے آپ کو بڑھا کر ذلت اٹھاتا ہے۔جھگڑے میں کودنا انتہائی آسان ہے مگر اس سے نکلنا انتہائی مشکل۔جو شخص لڑائی جھگڑے سے الگ رہتا ہے اس کو فلاح حاصل ہو گی۔