اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت مخالف قوتوں کا خیال تھا کہ نواز شریف خطرناک ہیں مگر اب وہ وزیراعظم نہیں ہیں تو سیاسی طور پر وہ زیادہ موثر اور خطرناک ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کی نااہلی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا۔سعد رفیق نے
اپنی ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صادق اورامین کی کہانی اب چلے گی اور یہ سلسلہ سیاستدانوں تک نہیں رکنا چاہیے بلکہ یہ ہر اس جگہ جانی چاہیے جہاں فیصلے کیے جاتے ہیں۔ایک اور ٹوئٹ میں سعد رفیق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بغلیں نا بجائیں کیونکہ کچھ روز تک آپ بغلیں جھانکیں گے اور خوشیاں منانے والوں کو پتا چل جائے گا کہ انہوں نے کیا غلطی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت مخالف قوتوں کا خیال تھا کہ نواز شریف خطرناک ہیں مگر اب وہ وزیراعظم نہیں ہیں تو سیاسی طور پر وہ زیادہ موثر اور خطرناک ہوں گے۔سعد رفیق نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے بنایا ہے پاکستان اور ہمارے بڑوں نے خون دیا ٗ اپنی جانیں قربان کی ہیں، ہمارے بڑوں نے گوروں کی جیلیں کاٹی اور پھر آمریتوں کی جیلیں ہم نے کاٹیںانہوں نے کیا غلطی کی ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت مخالف قوتوں کا خیال تھا کہ نواز شریف خطرناک ہیں مگر اب وہ وزیراعظم نہیں ہیں تو سیاسی طور پر وہ زیادہ موثر اور خطرناک ہوں گے۔سعد رفیق نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ہم نے بنایا ہے پاکستان اور ہمارے بڑوں نے خون دیا ٗ اپنی جانیں قربان کی ہیں، ہمارے بڑوں نے گوروں کی جیلیں کاٹی اور پھر آمریتوں کی جیلیں ہم نے کاٹیں۔