بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

ملکی وسائل سے تیار کردہ پاکستان کاخطرناک ترین ہتھیار منظر عام پر آگیا

datetime 28  جولائی  2017 |

کراچی (این این آئی)پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر کردہ فاسٹ اٹیک (میزائل) کرافٹ پی این ایس ہمت کی کمیشننگ اور پاک بحریہ میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب جمعہ کو پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ہمت 63میٹر لمبی فاسٹ اٹیک کرافٹ ہے جو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔

اس منصوبے کی ایک خصوصی اہمیت یہ بھی ہے کہ اس میں مقامی طورپر تیار کردہ میزائل سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس کرافٹ میں دیگر ہتھیار اور سینسر ز بھی نصب کیے گئے ہیں جن کی بدولت رفتار اور دشمن کے لیے خطرناک ہونے کے اعتبار سے اس کرافٹ کا کسی بھی جدید بحری ہتھیار سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم موقع ہے جب ملکی وسائل سے تیار کردہ دوسری فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ میں پی این ایس’ ہمت ‘ کی کامیاب تکمیل پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ اور چائنا اسٹیٹ شپ بلڈنگ اینڈ آف شور کمپنی کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اندرون ملک تعمیر کیے جانے والے بحری جہازوں پر پاک بحریہ کی جانب سے اعتماد کے اظہار کے باعث پاکستان کی دفاعی برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ نیول چیف نے مزید کہا کہ بحری شعبے میں موجود امکانات سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور اس سے جڑے چیلنجز سے بخوبی نمٹنے کے لیے ایک موثر ، مضبوط اور خود کفیل بحریہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لہذا تیز رفتار اور جدید ترین میزائل کرافٹس کا حصول سمندر میں بروقت اور فوری رد عمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ضروری ہے جوکہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں ایک محفوظ بحری ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ سی پیک وطن عزیز کے لیے ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ساتھ کچھ نئے خطرات بھی جنم لے رہے ہیں ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عظیم منصوبے کو کامیابی سے ہمکنا ر کرنے کے لیے ہم درپیش خطرات سے آگاہ رہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی پر امن بقائے باہمی پر مبنی ہے تاہم موجود ہ جغرافیائی اور دفاعی صورتحال میں ہم ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

قبل ازیں کراچی شپ یارڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بحری جہازجوچائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور کمپنی (CSOC) اور ژیانگ شپ یارڈ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، دفاعی پیداوار کے میدان میں پاک ۔ چین اشتراک کی تاریخ کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

منصوبے کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے کہا کہ ماضی قریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس نے پاک بحریہ کے لیے متعدد منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی شپ یارڈ کے ساتھ دیگر کئی منصوبوں کی تعمیر کے معاہدے کیے گئے ہیں جن میں 17000ٹن فلیٹ ٹینکر، میری ٹائم پٹرول ویسلز (MPVs)، مقامی طور پر ڈیزائن کردہ فاسٹ اٹیک (میزائل ) کرافٹ،

32ٹن بلرڈ پل ٹگ اور کثیر المقاصد بارج شامل ہیں جو اس وقت تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے اختتام سے قبل تین نئے منصوبوں کے سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں جن میں 3000ٹن سروے شپ، پاک بحریہ کے لیے 1900ٹن OPVsاور پاکستان کسٹمز کے لیے دو FRPبوٹس شامل ہیں۔ تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدے داروں،

چینی سفارتخانے کے نمائندوں، پاک بحریہ کے اعلی ٰ حکام، چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور کمپنی (CSOC) کے نمائندگان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلی ٰ شخصیات نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…