منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

دوزخی

datetime 28  جولائی  2017 |

غزوہ احد میں ایک شخص بڑی بے جگری سے لڑ رہا تھا‘ سو سے زائد زخم اس کو لگ چکے تھے‘ تمام صحابہؓ اس کی بہادری پر حیران تھے اور رشک کر رہے تھے‘ اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کو دیکھ رہے تھے‘

آپ نے تھوڑی دیر اس کو دیکھنے کے بعد فرمایا ‘ یہ دوزخی ہے‘ حالانکہ وہ جہاد کر رہا تھا‘ ایک صحابیؓ ان کے ساتھ ساتھ لگ گئے کہ جب کملی والے کی زبان مبارک سے یہ بات ادا ہوئی ہے تو کیا بات ہے کہ اس کو آپ دوزخی فرما رہے ہیں‘ اس نے تو سو پچاس کافروں کو قتل کر دیا ہے‘ تو قریب ہو کر پوچھا کہ تم اتنی دلیری اور بے جگری سے کیوں لڑ رہے ہو‘ کیا خاص بات ہے؟ اس نے کہا‘ یہ بات نہیں ہے‘بات نہیں ہے‘ میں اپنے خاندان کے نام ونمود کےلئے لڑ رہا ہوں‘ خاندانی شجاعت اور بہادری جو ہم میں موجود ہے اس کے نام کو زندہ رکھنے کےلئے لڑ رہا ہوں۔ پہلی بات یہ ہے کہ وہ جہاد کے حصہ دار ہی نہیں تھے‘ جہاد تو اللہ تعالیٰ کےلئے ہوتا ہے اور پھر اس شخص کو جب زیادہ زخم آئے تو اس نے اپنی تلوار کا دستہ پیروں میں رکھ کر تلوار کی نوک سینی پر رکھی اور دباﺅ ڈال کر خودکشی کر لی تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک پورا ہوا کہ یہ دوزخی ہے‘ خودکشی کرنے والا دوزخی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…