اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا مگر لوگ دیکھیں گے کہ وہ دوبارہ بھرپور قوت اور عوامی سپورٹ کے ساتھ سامنے آئے گا، مسلم لیگ ن مضبوط اور ڈٹے رہو، 2018میں نواز شریف کی
زبردست فتح کیلئے راستہ ہموار کر دیا گیاانہیں کوئی روک نہیں سکتا، انشا اللہ ، روک سکتے ہو تو روک لو۔چند لمحے قبل اپنے مزید دو پیغامات میں مریم نواز نے ن لیگ کے مایوس ورکروں اور رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کیوں غم میں ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ اس سے قبل بھی آپ کے لیڈر کو اس طرح کے ٹرائل اور حالات کا سامنا رہا ہے اور وہ ہر بار پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ سامنے آیا ہے، مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور اکٹھی ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کا ٹویٹر پر یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے چکی ہے اور وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں جبکہ ن لیگ کے ورکروں اور رہنمائوں میں اس وقت شدید مایوسی طاری ہے ۔مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور اکٹھی ہے۔ واضح رہے کہ مریم نواز کا ٹویٹر پر یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے چکی ہے اور وہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں جبکہ ن لیگ کے ورکروں اور رہنمائوں میں اس وقت شدید مایوسی طاری ہے
Another elected Prime Minister sent home, but only to see him return with greater force & support & soonest Insha’Allah. Stay strong PMLN.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2017
Today will pave the way for Nawaz Sharif’s resounding victory in 2018. He will be unstoppable. Insha’Allah. Rok sakte ho to rok lo !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2017
PMLN stands united, more resolute & unfazed. That’s also unprecedented. Alhamdolillah! pic.twitter.com/qwagGuDwzJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2017
Kion ghum main hain? Not the first time your leader had to face ouster & trial. Every such act has made him stronger. History bears witness. https://t.co/aWAG5LnDi1
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 28, 2017